• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھوٹے دکانداروں پر فکس ٹیکس، اسکیم کا اطلاق سالانہ فروخت 20 کروڑ یا اس سے کم پر ہوگا، کم از کم ٹیکس 25 ہزار روپے، حکومت

اسلام آباد (کامرس رپورٹر، ایجنسیاں) حکومت نے چھوٹے دکانداروں کیلئے فکسڈ ٹیکس اسکیم کا اعلان کردیا، حکومت کا کہنا ہے کہ چھوٹے دکانداروں کیلئے فکس ٹیکس اسکیم مکمل مشاورت کے بعد متعارف کرائی جا رہی ہےجس میں تاجروں کی تنظیموں اور انجمن تاجران کی تجاویز کو شامل کیا گیا ہے، اسکیم مکمل طور پر اختیاری ہوگی یعنی دکاندار اپنی مرضی سے اس میں شامل ہو سکیں گے یا روایتی نظام میں رہ سکتے ہیں، اسکیم کا اطلاق سالانہ فروخت 20 کروڑ یا اس سے کم پر ہوگا، اگر دکاندار کے ٹرن اوور کی مقدار زیادہ ہوگی تو اس حساب سے ایک فیصد ٹیکس ہوگا، ایک فیصد اس میں فکس ٹیکس ہوگا،جن کے ٹرن اوورکی مقدار زیادہ ہوگی ایک فیصد فکس ٹیکس لگے گا، ایک صفحے کا فارم لازمی قرار دیا گیا ہے، اقدام کا ہدف 30سے 40لاکھ چھوٹے ریٹیلرز ہیں، اسکیم میں آنے والے دکانداروں کو پوائنٹ آف سیل (POS )سے استثنیٰ ملے گا،ودہولڈنگ ایجنٹ کی حیثیت بھی ختم ہو جائیگی،جو دکاندار نہ اس سکیم میں شامل ہوں گے اور نہ ہی ٹیکس فائل کرینگے ان پر پہلے ماہ 10 ہزار روپے، دوسرے ماہ 25 ہزار روپے اور تیسرے ماہ 50 ہزار روپے ماہانہ جرمانہ عائد کیا جائیگا،یہ سہولت موجودہ فائلرز کیلئے بھی دستیاب ہوگی بشرطیکہ انکا سالانہ ٹرن اوور گزشتہ تین سال میں کسی بھی ایک سال میں 20 کروڑ روپے سے زائد نہ ہو اور وہ کم از کم گزشتہ سال کے برابر ٹیکس ادا کر رہے ہوں۔ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دوسری جانب تاجر تنظیموں نے حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی ’آسان ٹیکس اسکیم‘ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے تاجروں اور حکومت کے درمیان اعتماد کی بحالی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب پریس کانفرنس میں نے مزید کہا کہ چھوٹے دکانداروں کی مشاورت اور مطالبے کیساتھ اسکیم لائی جارہی ہے، ٹیکس دہندگان ٹیکس میں آسانی چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ نے ٹیکس نیٹ میں توسیع، چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم اور ٹیکس نظام میں شفافیت لانے کے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے جامع اصلاحات کا عمل جاری ہے۔

اہم خبریں سے مزید