• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کا بحران حکومت کا پیدا کردہ، احتجاج کا دائرہ وسیع کرینگے، سیف الدین

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے تحت سندھ حکومت و قابض میئر کی نااہلی و ناقص کارکردگی کے باعث شہر کے 70 سے80فیصد حصے میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف کے ایم سی بلڈنگ قابض میئر و چیئرمین واٹر کارپوریشن کے دفتر سمیت شہر بھر میں درجنوں مقامات و شاہراؤں اور چورنگیوں پر مظاہرے کیے،قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ نے میئر کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پانی کا بحران خود حکومت کا پیدا کردہ ہے، اگر پانی کا مصنوعی بحران اسی طرح برقرار رہا اور حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے، مظاہروں کے بعد دھرنے اور ہڑتال سمیت احتجاج کا ہر جمہوری اور آئینی آپشن استعمال کریں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید