کراچی (اسٹاف رپورٹر)شارع فیصل ایف ٹی سی بلڈنگ کے قریب حادثے میں سابق ایس ایچ او گلبہار ندیم احمد کا بیٹا 27 سالہ عبدا لرحمنٰ جا ں بحق اور 25سالہ محمد عبداللہ زخمی ہوگیا،دونوں فرسٹ ایئر کا امتحان دینے موٹر سائیکل پر ملیر جا رہے تھے، موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکراگئی ، زخمی نوجوان محمد عبداللہ نے بتایا کہ وہ موٹر سائیکل چلا رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل کا ہینڈل لاک ہو گیا اور بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی، بڑا بھائی سڑک پر گر گیا اور سر پر چوٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔