کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ نے امریکی انٹیلی جنس اداروں میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا عندیہ دے دیا۔ قومی انٹیلی جنس دفتر غیر ضروری قرار، بل پلٹے کو عملے میں کمی کی ہدایت، او ڈی این آئی کے حجم پر ٹرمپ کے تحفظات، 18 انٹیلی جنس اداروں کی نگرانی کرنے والا دفتر نشانے پر، امریکی انٹیلی جنس ڈھانچے میں بڑی تبدیلیوں کا امکان، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے قومی انٹیلی جنس کے قائم مقام سربراہ بل پلٹے کو امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی میں بڑے پیمانے پر ملازمین کی برطرفی پر غور کرنے کا کہا ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے مؤقف اختیار کیا کہ آفس آف دی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس (او ڈی این آئی) یا تو غیر ضروری ہے یا پھر ضرورت سے زیادہ بڑا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے کا حجم نمایاں طور پر کم ہونا چاہیے اور ممکنہ طور پر اسے مکمل طور پر ختم کرنے پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔ او ڈی این آئی امریکا کی 18 وفاقی انٹیلی جنس ایجنسیوں اور یونٹس کی نگرانی کرتا ہے، جبکہ ٹرمپ کے اس بیان کو امریکی انٹیلی جنس نظام میں ممکنہ بڑی تنظیمی تبدیلیوں کا اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔