اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے داخلہ و پبلک سکیورٹی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی سائبر کرائمز ،ٹیررفنانسنگ کے خلاف مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے، جرائم پیشہ نیٹ ورک A-Iڈیجٹیل پلیٹ فارمز کا غلط استعمال کرر ہے ہیں ،ہمارے خطے کو سنگین اور پیچیدہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، دہشت گردی، منظم جرائم ،منشیات کی سمگلنگ، سائبر کرائم اور ٹیرر فنانسنگ کے خلاف مشترکہ حکمت عملی گزیر ہے۔