• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول کی قیمت میں 4 روپے کمی، 377 روپے 78 پیسے مقرر، ڈیزل کے نرخ برقرار

اسلام آباد (عاطف شیرازی) حکومت نے مسلسل چوتھی مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ، پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 4 روپے کمی،377 روپے 78 پیسے  مقرر ،ڈیزل   کے نر خ  برقرار. پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 4 روپے کمی کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 280 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 6 جون 2026 سے ہو گیا ، پٹرول (موٹر اسپرٹ) کی قیمت 381 روپے 78 پیسے فی لٹر سے کم کرکے 377 روپے 78 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔پیٹرولیم لیوی میں 24 روپے 74 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کر دیا ۔

اہم خبریں سے مزید