اسلام آباد(کامرس رپور ٹر )کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے پروگرام (ایس اے پی ) کے لئے 7026.3 ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظو ری دے دی ، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس وزارت خزانہ میں منعقد ہوا۔ تکنیکی ضمنی گرانٹ کی رقم سے ترقیاتی منصوبوں کا تسلسل برقرار رکھنے، لاگت میں اضافے سے بچاؤ اور پروگرام کے اہداف کے بروقت حصول میں مدد ملے گی۔