• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو اس وقت تک پانی نہیں ملے گا جب تک دہشت گردی ختم نہیں ہوتی، بھارت

اسلام آباد (فاروق اقدس ) بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت تک پانی نہیں ملے گا جب تک دہشتگردی ختم نہیں ہوتی سندھ طاس معاہدہ دہشت گردی کے خاتمے تک معطل رہے گا یاد رہے کہ گزشتہ سال بھارت کی حکومت نے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے دیگر اقدامات کے علاوہ سندھ طاس معاہدہ بھی فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ معاہدے کے مطابق بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کی معطلی قانونی طور پر ممکن نہیں ہے۔

اہم خبریں سے مزید