اسلام آباد (رانا غلام قادر ) وزیر اعظم شہباز شریف نے آ ئندہ مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کی ہے،یہ مشاورت جمعہ کے روز وزیر اعظم ہا ؤس میں ہونے والے اجلاس میں کی گئی،یہ غیر رسمی اجلاس تھا جس کی کوریج نہیں کی گئی ۔ اجلاس میں نئے مالی سال کے بجٹ بالخصوص پی ایس ڈی پی،ٹیکسز اور تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کے ایشوز پر مشاورت کی گئی،وزیر خزانہ نے وزیر اعظم کو بجٹ کے اہم پہلو ؤں پر بریفنگ دی ، ذرائع کے مطابق افراط زر کی شرح کے تناسب سے سر کاری ملازمین کی تنخواہوں میں10فی صد سے 15فی صد کے درمیان اضافہ کی تجویز ہے تاہم وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ متوقع وسائل کی روشنی میں ورکنگ کی جائے کہ ملازمین کو کتنا ریلیف دیا جاسکتا ہے۔