اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان سرمایہ کاری بڑھانےکے کئی معاہدے طےپاگئے ہیں جن کے نتیجے میں پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ معاہدوں پردستخط سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کےاجلاس میں کیے گئے۔ سعودی عرب اورپاکستان کےدرمیان پورٹس اورموٹر ویزکی تعمیر و ترقی کے معاہدے ہوئے ہیں۔سعودی عرب کےساتھ کراچی حیدرآبا دموٹر وے کی تعمیر کامعاہدہ طے پا گیا ہے۔ سعودی عرب کےساتھ ر ئیل اسٹیٹ اور معدنیات کی ترقی کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔ سعودی پاک بزنس بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد السعود نے ان معاہدوں پر دستخط کیے۔