اسلام آباد (اے پی پی)سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن، فتنہ الہندوستان کے6دہشت گرد ہلاک ، دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود، دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات اور گاڑی بھی برآمد، صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔