کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال بلاک 19شانتی نگرکے عقب میں واقع طیب گوٹھ کے قریب جمعہ کو جھونپڑ بستی میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی، اس دوران 100 سے زائد جھونپڑیاں،ان میں رکھا گریلو سامان، چنگ چی رکشے، موٹر سائیکلیں، ٹھیلے، جانور اور پرندے خاکستر ہو گئے، ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع12بجے کے قریب موصول ہوئی تھی اور ایک گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ، جلتی جھونپڑی سے سامان نکالنے کی کوشش میں ایک شخص کا ہاتھ معمولی جل گیا، آگ پر10سے زائد فائر ٹینڈرز اور باٍزرز کی مدد سے قابو پایا گیا، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کا تخمینہ نہیں لگایا جاسکا ہے، چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق جھوپڑیوں کے اندر مناسب راستہ نہ ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں ۔