• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان وسائل سے مالا مال، 7 جون کے بعد نوجوانوں کو نوکریاں دینگے، بلاول

گلگت (جنگ نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان کے عوام کو حق حاکمیت دلوانا چاہتے ہیں، تین نسلوں سے پیپلز پارٹی جدوجہد کر رہی ہے، گلگت بلتستان وسائل سے مالامال ہے، 7جون کے بعد نوجوانوں کو نوکریاں دینگے۔گلگت میں پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گزشتہ الیکشن کے دوران گلگت آیا تھا، گلگت کی ہر تحصیل میں پیپلز پارٹی کا منشور پیش کیا تھا، گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیں سب سے زیادہ ووٹ دیئے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فارم 45 کے تحت ہمیں سب سے زیادہ ووٹ ملے تھے، گزشتہ الیکشن میں ہمارے ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا تھا، اس دفعہ خاتون اول آصفہ بھٹو کے ساتھ آیا ہوں، اس دفعہ آپ نے فارم 45 کا بندوبست کرنا ہے، ہم کسی کو ناانصافی کیاجازت نہیں دیں گے۔
اہم خبریں سے مزید