• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی مختلف واقعات، 1 ڈوب کر جاں بحق،حادثات میں 10 زخمی

کوٹلی ستیاں،راولپنڈی،پنڈی گھیب (سٹاف رپورٹر،نمائندگان جنگ)نواحی علاقے کرور بسہ واٹر فال پر نہاتے ہوئے 17سالہ لڑکا حسیب الرحمان ولد عبدالرحمان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جوکہ اسلام آباد کا رہائشی ہے۔ ادھر چکری موٹروے ریسٹ ایریا کے قریب ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث گاڑی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 8افراد زخمی ہو گئے۔ 3افراد کو موقع پر ریسکیو نے طبی امداد دے کر فارغ کردیاگیا جب کہ 5 شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ زخمیوں میں حارث ،عارف، وارث،امیہ طارق اوربلال شامل ہیں ۔ دریں اثناءاخلاص کھڑپہ روڈ پر رکشہ الٹنے کیوجہ سے ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے. شہباز پور سٹاپ کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے رکشہ اپنا توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے الٹ گیا جسکے نتیجہ میں 14 سالہ سرفراز ، اور مسماۃ (ف۔ب.ب) زخمی ہو گئے۔

اسلام آباد سے مزید