• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ: ایف بی آر اور کسٹم کا چھاپہ غیرقانونی قرار، ضبط شدہ سامان واپس کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں ایف بی آر اور کسٹمز کا چھاپہ غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ضبط شدہ سامان واپس کرنے کا حکم دیدیا۔ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو کراچی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں ایف بی آر اور کسٹمز کے چھاپے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کمپنی ای پی زیڈ اے کی اجازت سے تمباکو اور سگریٹ کی تیاری کا کام کر رہی ہے۔ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس فراڈ کے الزام میں چھاپہ مارا۔ قانونی درآمدات کے باوجود کسٹمز نے سگریٹ اور دیگر سامان ضبط کیا۔ ایف بی آر کے مطابق کمپنی کے گوشوارے مشکوک پائے گئے تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید