• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، PCB کا ٹیم انتظامیہ میں تبدیلی کا اشارہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مسلسل خراب کارکردگی کے باعث پی سی بی نے ٹیم انتظامیہ میں تبدیلیوں کا ارادہ کرلیاپی۔گذشتہ ہفتے لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستانی ٹیم کے دو سابق کپتانوں یونس خان اور محمد حفیظ کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں سے بات چیت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ان کی ذمے داریوں کو تعین کرے گا۔پی سی بی اس بارے میں تصدیق نہیں کررہا لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کی وطن واپسی کے بعد دونوں کرکٹرز کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ پاکستانی ٹیم انتظامیہ میں مزید تبدیلیوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔یونس خان ماضی میں پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ رہ چکے ہیں۔جبکہ محمد حفیظ ،ذکا اشر ف کے دور میں ڈائریکٹر کرکٹ رہ چکے ہیں۔یونس خان کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ یونس خان کو ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ کے ساتھ قومی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بھی بنائے جانے کا امکان ہے۔ محمد حفیظ کو پی سی بی کا ڈائریکٹر کرکٹ انٹرنیشنل کی ذمےداری دیئے جانے کا امکان ہے، محمد حفیظ کو قومی سلیکشن کمیٹی میں بھی ذمے داری دی جاسکتی ہے۔محمد حفیظ حالیہ دنوں میں مبصر کی حیثیت سے پی سی بی کی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہے ہیں۔عثمان واہلہ کی سبکدوشی کے بعد ڈائریکٹر انٹر نیشنل کرکٹ کا عہدہ خالی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد پاکستان شاہینز کے مینٹور کی ذمے داریاں نبھاتے رہیں گے۔انہیں بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ہیڈ کوچ بنایا گیا تھا۔

اسپورٹس سے مزید