کراچی(اسٹاف رپورٹر)لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کا زیادہ تر حصہ بارش کی نذر ہوگیا۔ہفتے کو نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں پانچ وکٹ پر55رنز بنائے تھے۔انگلینڈ کو جیت کے لئے پانچ وکٹوں کی ضرورت ہے جبکہ نیوزی لینڈ کومزید199رنز درکار ہیں۔