• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائیو سٹاک کے ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائیگا،احمد عزیز تارڑ

لاہور(خبرنگار)سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک کے تمام ترقیاتی منصوبوں اور فلاحی پروگراموں کو مقررہ اہداف کے مطابق مکمل کیا جائے گا تاکہ صوبے میں لائیو سٹاک سیکٹر کی پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔سیکرٹری لائیو سٹاک کی زیر صدارت کیمپ آفس کوپر روڈ لاہور میں ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کے ترقیاتی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
لاہور سے مزید