کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے علاقے سریاب مل کے رہائشی محمد ارشاد نےجمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ہے کہ میرا چھوٹا بھائی شہزاد 25 اپریل 2026ء کو گھر سے 40 روز کی تبلیغ کا کہہ کرگیا اس کے بعد اس کا موبائل فون بند اور رابطہ نہ ہونے پر فاروقیہ مسجد سے معلوم کرنے پر بتایا گیا کہ شہزاد نامی شخص کی یہاں سے کوئی تشکیل نہیں ہوئی ، جس پر تھانہ شہید خالق میں رپورٹ درج کرائی اور اسے ڈھونڈنے کی بھی کوشش کی مگر کچھ معلوم نہ ہوسکا ، اگر میرے بھائی کا کسی مسلح تنظیم سے تعلق ہوا تو میرا اور میرے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔