• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولاکوٹ: کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، 4 اہلکار شہید

راولاکوٹ( جنگ نیوز) راولاکوٹ میں کالعدم جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے 4اہلکار شہید ہوگئے۔ترجمان انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس آزادکشمیر کے مطابق فائرنگ سے 20 سے زائد پولیس اورسیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔آئی جی آزاد جموں وکشمیر نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ کی مذمت کی اور کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے منصوبہ بندی کےساتھ اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ گزشتہ دنوں آزاد کشمیر حکومت نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دیا تھا، کالعدم جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 9 جون کو ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔انسپکٹر جنرل پولیس آزاد جموں و کشمیر نے راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی سے وابستہ مسلح شرپسند عناصر کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے افسران اور اہلکاروں پر کالعدم تنظیم JAAC کے سرغنوں کی پیشگی منصوبہ بندی کے تحت فائرنگ، امن و امان کو سبوتاژ کرنے اور سی ایم ایچ راولاکوٹ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح عناصر نے احتجاج کے نام پر جمع ہو کر ڈیوٹی پر موجود قانون نافذکرنے والے اہلکاروں کو منصوبہ بندی کے تحت براہ راست نشانہ بنایا۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید