راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) لوہی بھیر میں کھیلتے ہوئے فائر لگنے سے نوعمر لڑکا جاں بحق ہو گیا، عبدالرحمٰن کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا، تھانہ کرپا کو محمدکمال حسین اعوان نے بتایاکہ میرا بیٹا محمد حیدر علی بعمر 14سال گھر کے باہر عبدالرحمٰن کے ہمراہ کھیل رہا تھا کہ اس دوران میرے بھانجے کے بیٹے اسماعیل وابراہیم نے آ کر بتلایا کہ عبدالرحمٰن سے فائر حیدرعلی کو لگ گیا ہے جب میں ہسپتال پہنچا تو معلوم ہواکہ محمد حیدرعلی جاں بحق ہو گیا ہے۔