کوئٹہ(این این آئی) رکن بلوچستان اسمبلی حلقہ پی بی 44 اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر عبیداللہ گورگیج نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے فوکل پرسن سید اقبال شاہ کے بھائی سید ارشد حسین شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہےاوردعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ سید ارشد حسین شاہ مرحوم کو اپنےجوارِ رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔