کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سول سوسائٹی کے زیراہتمام سول سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ میں ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینکنے کے خلاف پیر کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور واقعے کے خلاف نعرے بازی کررہے تھےمظاہرین نے مطالبہ کیا کہ خواتین کے خلاف اس طرح کے گھناونے جرم میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائےانہوں نے کہا کہ اگر خدانخواستہ کسی خاتون کے ساتھ ہراسانی کا کوئی واقعہ پیش آئے اسے فوری طور پر اپنے قریبی عزیزوں کو آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ قانون کا سہارا لینا چاہیئے۔