• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان الیکشن 2024 کا ایکشن ری پلے، اپوزیشن اتحاد نے نتائج مسترد کردیئے

اسلام آباد (عاصم جاوید) تحریک تحفظ آئین پاکستان نےحکومت آزاد کشمیر اور مقتدر قوتوں کو چاہئے کہ وہ آزاد کشمیر کی مخدوش امنِ عامہ اور عوام کے جائز مطالبات پر سنجیدہ رویہ اپنائیں اور تمام معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔ اپوزیشن اتحاد نے گلگت بلتستان کے انتخابات کو 2024ء کے عام انتخابات کا ʼایکشن ری پلےʼ قرار دیتے ہوئے انتخابی نتائج مسترد کر دئیے، اپوزیشن اتحاد نے بی این پی اور اختر جان مینگل کی 10 جون کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اپیل کا بھر پور حمایت کا اعلان بھی کر دیا ، گزشتہ روز تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان کی مشاورتی نشست قائد حزب اختلاف اور اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی جس میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس، سابق سپیکر اسد قیصر، سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر اور اتحاد کے ترجمان اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے شرکت کی۔ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے ملک کی موجودہ صورتحال پر نہایت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو طاقت کے نشے میں اندھا دھند اقدامات کرنے پر متنبہ کیا اور آزاد کشمیر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور دونوں جانب سے ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا۔

اہم خبریں سے مزید