راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں خنجر سے وار کر کے 2افراد کو قتل کر دیا گیا، تھانہ صادق آباد کومحمدجاوید سدوزئی نے بتایا کہ میرا بیٹا محمداحمد سدوزئی بعمر 15سال ہیڈ فٹ بال گیم کھیلنے چودھریاں مسجد کے قریب کلب میں گیا جہاں ولید ولدشاہد نے دوتین نامعلوم لڑکوں کے ہمراہ اس سے جھگڑا کیا اور ولید نے خنجرسے وار کر کے اسے شدید زخمی کر دیا، محمد احمد سدوزئی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا، تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ دھاماں موڑ اڈیالہ روڈ پر خنجر سے وار کر کے زین مسیح کو قتل کر دیا گیا، رضوان جارج نے پولیس کو بتایا کہ غلام مصطفیٰ اور ایک نامعلوم شخص میرے بھانجے زین سے جھگڑا کر رہے تھے، غلام مصطفیٰ نے خنجر سے زین پر وار کئے جس سے وہ زخمی اور بعد ازاں دم توڑ گیا۔