ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر کی مختلف اہم شاہراہیں سیوریج منصوبوں کے باعث اکھڑ کر رہ گئی ہیں جبکہ ترقیاتی کاموں کی سست روی اور ناقص تکمیل سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں،نشتر روڈ، دولت گیٹ، چونگی نمبر 8تا گلگشت روڈ‘ ایم ڈی اے روڈ سمیت متعدد علاقوں میں نئی سیوریج لائنیں بچھانے کا کام جاری ہے، شہری حلقوں کے مطابق ٹھیکیداروں نے مالی سال کے اختتام اور جون میں بلوں کی وصولی کے لیے کام کی رفتار تیز کر دی ہے، تاہم سیوریج لائنیں ڈالنے کے بعد سڑکوں کی فوری بحالی نہیں کی جا رہی،کھودی گئی سڑکیں اور مٹی کے ڈھیر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بن رہے ہیں جب کہ گردوغبار کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے،متاثرہ علاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ مٹی پھانکنے پر مجبور ہیں، کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں اور ٹریفک جام معمول بن چکا ہے،شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ ترقیاتی کام جلد مکمل کرکے سڑکوں کی فوری مرمت کرائی جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔