ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ’’پاکستان میں پائیدار کپاس کی پیداوار‘‘ کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہو گیا،کانفرنس میں ملکی و بین الاقوامی ماہرین‘ پالیسی سازوں، محققین‘ صنعت سے وابستہ نمائندگان اور کاشت کاروں نے شرکت کی‘ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے شرکاکو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے کپاس کی پیداواری نظام کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پائیدار اور سائنسی بنیادوں پر مبنی حل ناگزیر ہیں،کانفرنس کے دوران یونیورسٹی میں جاری کپاس اور متعلقہ فصلوں پر تحقیق و ترقی کے منصوبوں کے حوالے سے جامع پریزنٹیشن پیش کی گئی جبکہ ماہرین نےکپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے اختیار کی جانے والی پالیسی مداخلتوں اور کامیاب حکمت عملیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔