• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اہل سنت کا سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی وفات پر اظہار تعزیت

ملتان(سٹاف رپورٹر) سابق گورنر پنجاب ،بزرگ سیاست دان سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے جماعت اہل سنت پاکستان صوبہ پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی ، مرکزی ناظم اطلاعات اور علماءومشائخ کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری کھوسہ ہاؤس ڈیرہ غازی خان پہنچے اور مرحوم کے بڑے صاحب زادے اور کھوسہ قبائل کے موجو دہ چیف سردار حسام الدین خان کھوسہ سے اظہار تعزیت و ہمدردی کیا اور ان کی وفات کو ملک وقوم کے لئے عظیم سانحہ قرار دیااس موقع پر سردار صاحب مرحوم کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعائے مغفرت بھی کی گئی معروف طالب علم رہنما عبدالجلیل کھوسہ ،امیر عثمان چانڈیہ ،حافظ حسنین فاروق ،محمد فاروق بلوچ اور محمد نعمان بختیار سعیدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملتان سے مزید