• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی،موبائل فونزاور قیمتی اشیا سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 29مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ نیوملتان کے علاقے حامد نور سے ڈاکو موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے اسد چیمہ سے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر 1لاکھ 30ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ بی زیڈ کے علاقے انیل سے ڈاکووں نے 15ہزار موبائل چھین لیا تھانہ کینٹ کے علاقے وقاص سے جھپٹا مارکر موبائل چھین لیا تھانہ قطب پور کے علاقے ایان سے نامعلوم ملزمان نے نقدی موبائل فونز چھین لیا نعمان علی سے 22ہزار موبائل سے محروم کردیا تھانہ ممتاز آباد کے علاقے اکمل کے موبائل فونز چھین کر نامعلوم ملزمان فرار ہوگئے جبکہ نیوملتان کے علاقے حسنین کی نقدی 5لاکھ و سامان شاہ رکن عالم کے علاقے علی کا موبائل سیتل ماڑی کے علاقے اقبال کی کیبل حرم گیٹ کے علاقے شبیر علی کا سامان مخدوم رشید کے علاقے ابراہیم نقدی 20ہزار موبائل فونز صدر جلالپور کے علاقے غلام اکبر کا کریانہ سامان گلگشت کے علاقے جاوید کی موٹرسائیکل بابر کا سامان بی زیڈ کے علاقے اویس کی موٹرسائیکل شاہد کی نقدی 20ہزار زیورات شریف کی نقدی کوتوالی کے علاقے احمد ،عرفان کے موبائل فونز صدر کے علاقے سجاد کی چاندی سمیع الرحمن کی موٹرسائیکل کینٹ کے علاقے عثمان کا موبائل فرحان کی موٹرسائیکل چہلیک کے علاقے محمود کا گیس میٹر مظفر آباد کے علاقے عابد کے 70ہزار پانچ تولہ طلائی زیورات قطب پور کے علاقے ظفر کی موٹرسائیکل اویس کا آوٹر وغیرہ اور ممتاز آباد کے علاقے جعفر کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید