اسلام آباد ( فاروق اقدس)پاکستان آرمی ایوی ایشن ایک ایم آئ۔17 ہیلی کاپٹر آذاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے قریب ٹیک آ ف کے دوران فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا ، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکار اور افسران شہید ہو گئے جبکہ پاک فوج نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے،صدرمملکت آصف زرداری،وزیر اعظم شہباز شریف ،آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر ، سیاسی و عسکری قیادت نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، پاک فوج کی شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی ار کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک آرمی ایویشن کا ایم آئی ۔17 ہیلی کاپٹر آج مظفراباد کے قریب ٹیک آف (پرواز بھرنے کے دوران) فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو کر گر کر تباہ ہوگیا ائی ایس پی ار کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام فوجی جوان اور عملہ شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہو گئے حادثے میں کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔