اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی/جنگ نیوز) پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کے بعد پاک افغان سرحدی علاقوں میں فتنہ الخوارج کے اہم دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور محفوظ پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیا، ان کارروائیوں میں بھارت کے حمایت یافتہ 26 خوارجی ہلاک ہوئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے بدھ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا۔ دریں اثناء بی بیسی کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے الزام عائد کیا تھا کہ فضائی حملے میں عام شہریوں کی ہلاکت ہوئی۔