اسلام آباد ( خالد مصطفیٰ ) پاکستان نے توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے عالمی اسپاٹ مارکیٹ سے مزید دو ایل این جی کارگوز حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (PLL) نے 140,000 مکعب میٹر گنجائش کے دو کارگوز کی خریداری کے لیے عالمی سپلائرز سے بولیاں طلب کر لی ہیں۔