بارسلونا، (اے ایف پی)پوپ لیو نے بدھ کے روز کہا کہ عیسائی خود کو عیسائی نہیں کہلا سکتے اگر وہ "جنگ کو فروغ دیتے ہیں" — یہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی طرف ایک واضح اشارہ تھا۔بارسلونا کےʼساگرڈا فیمیلیا بیسیلیکا( چرچ )میں ایک مذہبی وعظ کے دوران، پوپ لیو نے ہجرت کے مسئلے کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عیسائی ان لوگوں کو "تنہا نہیں چھوڑ سکتے... جو مفلسی سے بھاگ کر آتے ہیں"۔ہسپانوی بادشاہ فلپ ششم اور ان کی اہلیہ ملکہ لیٹیزیا سمیت ہزاروں عقیدت مندوں کے سامنے پوپ نے کہا: "ہم یسوع (عیسیٰ علیہ السلام) پر ایمان رکھتے ہوئے جنگ کو فروغ نہیں دے سکتے۔