• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس کی رہائشی خاتون کا بھی مختصر مدت کیلئے اغوا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس کی جانب سے مبینہ طور خاتون کو مختصر دورانیہ کے لئے اغواء کئے جانے اوراسے حبس بے جامیں رکھ کر ہراساں کرنے کےبلئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو درخواست جمع کرادی گئی،ڈیفنس کی رہائشی خاتون کی جانب سے 2 جون کو کراچی پولیس چیف آزاد خان کو دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ یکم جون کو ماہم اپنے گھر جو کہ بدر کمرشل اسٹریٹ 11 پر ہے سو رہی تھی کہ صبح 6 بجے کے قریب مسلسل ڈور بیل بج رہی تھی جبکہ وہ گھر پر اکیلی تھی والدہ گھر پر موجود نہیں تھیں اسی دوران 10 سے 12 افراد وردی اور سادہ لباس میں گھر کا دروازہ توڑ کر فلیٹ میں داخل ہوئے ۔
اہم خبریں سے مزید