لاہور(خالد محمود خالد) بھارت نے اپنے سینئر سفارت کار ڈاکٹر ستینجل پانڈے کو پاکستان میں نیا ناظم الامور مقرر کیا ہے۔ ڈاکٹر ستینجل پانڈے اسلام آباد میں موجودہ خاتون بھارتی ناظم الامور گیتیکا سریواستو کی جگہ لیں گے جو اگست میں اپنی مدتِ تعیناتی مکمل ہونے پر نئی ذمہ داریوں کے لیے بھارت واپس جا رہی ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق 2008 بیچ کے انڈین فارن سروس افسر ڈاکٹر ستینجل پانڈے جلد اسلام آباد میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق 2008 بیچ کے انڈین فارن سروس افسر ڈاکٹر ستینجل پانڈے اس وقت سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں بھارتی ڈپٹی ہائیکمشنر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز الوداعی ملاقاتیں کی ہیں۔