کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مبینہ خفیہ امریکی کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ میں ایک دلچسپ غلطی سامنے آئی ہے۔ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں آبنائے ہرمز کے انگریزی نام "Strait of Hormuz" کو دو مرتبہ غلط لکھتے ہوئے "Straight of Hormuz" تحریر کیا۔ انگریزی زبان میں "Strait" سمندری گزرگاہ یا آبنائے کے لیے استعمال ہوتا ہے، جبکہ "Straight" کے معنی سیدھا یا براہِ راست کے ہیں۔