اسلام آباد ( خالد مصطفیٰ )مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 3.22 فیصد اضافے کے بعد 91.04 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔برینٹ خام تیل 2.74 فیصد بڑھ کر 93.96 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔آبنائے ہرمز میں ممکنہ کشیدگی اور توانائی سپلائی کے خدشات نے قیمتوں کو سہارا دیا۔ایک روز قبل جنگ بندی کی امیدوں پر تیل کی قیمتوں میں تقریباً 3 فیصد کمی آئی تھی، تاہم نئی کشیدگی نے رجحان تبدیل کر دیا۔