اسلام آباد (ایوب ناصر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نےکالے شیشوں اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے استعمال پر 52گاڑیوں کو جرمانے،ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر متعدد گاڑیوں کو تھانے منتقل کر دیا گیا دوران کاروائی 3مشکوک ٹیمپرڈ اور 2غیر رجسٹرڈ گاڑیاں بھی قبضہ میں لے لی گئی، ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ اپنے ایریاز میں ایکسائز کے ساتھ کاروائیاں یقینی بنائیں، غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں کے استعمال پر سخت کاروائیاں کی جائیں۔