کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ڈی اے میں باہر سے پوسٹنگ پر آنے والے افسران کے خلاف احتجاج جاری رہا،کے ڈی اے ریکوری ڈپارٹمنٹ میں جمعرات کواسٹاف اور افسران کی زبردست نعرے بازی، ملازمین کا کہنا تھا کہ ادارہ ترقیات میں سپریم کورٹ کی کھلی خلاف ورزی ہورہی ہے کے ڈی اے ایک اتھارٹی ہےاس میں باہر سےاب تک پندرہ سے زائد افسران اور اسٹاف کی تعیناتیاں ہوچکی ہیں جس پر ہم ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اور جلد ہی کے ڈی اے اسٹاف کی جانب سے ہائ کورٹ میں پیٹیشن داخل کی جارہی ہے ہم اپنے ادارے اور اسٹاف کا بھرپور دفاع کریں گے۔