کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام تنظیم کا اڑتالیس واں یومِ تاسیس انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، مرکزِ بہادر آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں تنظیم کی سالگرہ کا روایتی کیک کاٹا گیا اور حقوق کی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، تقریب میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی کے ارکان، انچارج اے پی ایم ایس او حافظ شہریار سینئر جوائنٹ انچارج ریحان شاہ، جوائنٹ انچارج شرجیل بیگ اور کاظم حسین سمیت مرکزی کمیٹی کے ذمہ داران نےشرکت کی۔