کراچی(نیوز ڈیسک)قومی اقتصادی سروے میں بتایا گیاکہ پچھلے سال مزید 8 لاکھ پاکستانی، روزگار کے لیے بیرون ملک چلے گئے جن میں سے 5 لاکھ 30 ہزار سعودی عرب گئے، قطر دوسرے نمبر پر رہا جہاں 68 ہزار پاکستانی گئے، متحدہ عرب امارات جانے والوں کی تعداد کم ہو کر 52 ہزار رہ گئی۔