اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست میں پارٹی کا جواب جمع نہ ہونے پر بیرسٹر گوہرعلی خان کو بطور چیئرمین پی ٹی آئی دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔