• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں ادارے کو بے توقیر نہ کریں، خواجہ آصف

اسلام آباد (نامہ نگار،نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی روئیے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی قانونی عمل کے تحت جیل میں ہیں، اس لیے ایوان کے تقدس کو پامال کرنے اور ہنگامہ آرائی کا کوئی جواز نہیں بنتا، سیاسی اختلاف اور احتجاج جمہوری حق ہے، تاہم ریاستی اور پارلیمانی اداروں کے احترام کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہیے، انہوں نے کہا لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں ادارے کو بے توقیر نہ کریں۔
اہم خبریں سے مزید