• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ، درآمدی الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد بڑھانے کا امکان

اسلام آباد(این این آئی)نئے مالی سال کے بجٹ میں درآمدی الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد تک بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2026-27کے وفاقی بجٹ میں درآمدی الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز)پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد تک بڑھانے کا امکان ہے جبکہ ہائبرڈ گاڑیوں پر موجودہ ٹیکس شرحیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں۔ذرائع نے اس حوالے سے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے دی گئی متعدد ٹیکس مراعات اور چھوٹ 30 جون 2026 کو ختم ہو جائیں گی جن میں مقامی مینوفیکچررز کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کے مکمل ناک ڈاؤن (سی کے ڈی)کٹس کی درآمد پر حاصل سیلز ٹیکس استثنی بھی شامل ہے۔

اہم خبریں سے مزید