• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل سے ترکیہ بری فوج کے کمانڈر جنرل کی ملاقات

اسلام آباد ( فاروق اقدس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز ( ملٹری) ہلال جرات، چیف آف آرمی سٹاف و چیف ڈیفنس فورسز سے ترکیہ بری افواج کے کمانڈر جنرل متین توکل نے جمعرات کو جنرل ہیڈ کوارٹرز  جی ۔ایچ۔کیو راولپنڈی میں اہم ملاقات کی جس میں باہمی دفاعی تعاون علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ائی ایس پی ار کے مطابق جنرل متین توکل کی جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی ثقافتی اور سٹریٹیجک تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ روابط وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں انہوں نے پاکستان اور ترکیا کی مسلح افواج کے درمیان موجود قریبی دفاعی شراکتداری کو سراہتے ہوئے اس تعاون کو علاقائی امن و استحکام کے لیے اہم قرار دیا۔

اہم خبریں سے مزید