• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی حکومتیں بھارت کی عسکری جدید کاری کا نوٹس لیں، جنرل(ر) مظہر جمیل

 اسلام آباد(صالح ظافر) نیشنل کمانڈ اتھارٹی (این سی اے) کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) مظہر جمیل نے خبردار کیا ہے کہ بھارت اپنے تیزی سے توسیع پاتے اسٹریٹجک ہتھیاروں کے پروگرام کے ذریعے نہ صرف خطے کے ممالک بلکہ مستقبل میں مغربی ممالک کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے اس لیے انہیں چاہیے کہ وہ بھارت کی جارحانہ عسکری جدیدکاری کا نوٹس لیں۔ وہ یہاں سنٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹڈیز (سی آئی ایس ایس) کے زیر اہتمام یومِ تکبیر 2026 کے موقع پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔اسٹریٹجک پلانز ڈویژن (ایس پی ڈی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل اور موجودہ این سی اے مشیر جنرل مظہر جمیل نے کہا کہ بھارت کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پروگرام سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کے عزائم جنوبی ایشیا تک محدود نہیں ہیں۔

اہم خبریں سے مزید