اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) رواں مالی سال کے اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان کی شرح خواندگی میں بہترتی ہوئی ، 63 فیصد تک پہنچ گئی ، مردوں کی شرح خواندگی 73فیصد اور خواتین کی 54فیصد ہے، پنجاب میں شرح خواندگی 68فیصد، سندھ 58فیصد ، خیبرپختونخوا 58 فیصد اور بلوچستان کی شرح خواندگی 49فیصد ہے، سروے میں کہا گیا ہے کہ نوجوانوں کی خواندگی کی شرح 86 فیصد تک پہنچ گئی ۔