اسلام آباد ( طاہر خلیل ) قومی اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے سنگین اثرات کے حوالے سے حقائق نامہ جاری کر دیا گیا ، قومی اقتصادی سروے کے مطابق ملک کی کل آبادی 25 کروڑ 20 لاکھ 9 ہزار سے تجاوز کرگئی ،مردوں کی تعداد 12 کروڑ 95 لاکھ 40 ہزار پہنچ گئی جبکہ ملک میں خواتین کی تعداد 12 کروڑ 24 لاکھ 50 ہزار ہو گئی ، اس طرح مرد اور خواتین کا صنفی فرق محض 71 لاکھ تک محدود رہ گیا۔