کراچی (نیوز ڈیسک)سلامتی کونسل میں پاکستان اور چین کی تجویز روک دی گئی ، بی ایل اے پر پابندیاں موخر ،امریکا ،برطانیہ اور فرانس کا ٹیکنیکل بولڈ ،سلامتی کونسل میں مزید مشاورت کا امکان ،پاکستان اور چین کی جانب سے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کے خودکش ونگ مجید بریگیڈ کو اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست 1267 میں شامل کرنے کی تجویز کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فی الحال روک دیا گیا ہے۔یہ فہرست اقوام متحدہ کا وہ مرکزی انسدادِ دہشت گردی نظام ہے جس کے تحت القاعدہ، داعش اور ان سے منسلک تنظیموں اور افراد پر عالمی سطح پر پابندیاں عائد کی جاتی ہیں۔