اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بجٹ 2026۔27 میں آئندہ مالی سال کے لیے برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافے کا تخمینہ لگایاگیا ہے، درآمدات ،تجارتی خسارے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافے کا خدشہ ہے۔ آئندہ مالی سال برآمدات کا ہدف 32 ارب 85 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تجویز کیاگیا ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطا بق رواں مالی سال برآمدات 30 ارب30 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔ آئندہ مالی سال کے لیے درآمدات کا ہدف 70 ارب ڈالرز سے زیادہ رکھنے کی تجویز ہے۔ رواں مالی سال درآمدات66 ارب 29 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔